دنیا بھر میں کشمیری آج یومِ الحاقِ پاکستان منا رہے ہیں

147

سری نگر/مظفر آباد:کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یومِ الحاقِ پاکستان منا رہے ہیں۔

سری نگر میں 19 جولائی 1947ء کو کشمیریوں نے پاکستان سے الحاق کی قرار داد منظور کی تھی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر میں بھارتی فوج نےجنوری 89ء سے اب تک 96 ہزار سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔

کے ایم ایس کے مطابق اس دوران سری نگر میں تمام تر بھارتی مظالم کشمیریوں کو جدوجہدِ آزادی ترک کرنے پر مجبور نہ کر سکے۔

Comments are closed.