ہیتھرو ایئرپورٹ کے ری فیولنگ ورکرز کا 3 روزہ ہڑتال کا اعلان، پروازوں میں تاخیر کا خدشہ

136

لندن:ہیتھرو ایئرپورٹ کوعملےکی کمی کےبعدنئےمسئلےکاسامنا ، طیاروں کی ری فیولنگ کرنے والے ورکرز نے تنخواہوںمیں اضافے سمیت ودیگر الاؤنسز کا مطالبہ کرتے ہوئے 3روزہ ہڑتال کا اعلان کر دیا جس کے بعد پروازیں تاخیر کا شکار اور منسوخ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

خبررساں ادارے کےمطابق لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کو عملے کی کمی کی وجہ سے پروازوں میں تاخیر اور مسافروں پر کیپس ( حد )لگانے کےمسائل کے دوران ایک نئے مسئلے کا سامنا ہوگیا، یونین کی جانب سے اعلان کیاگیاہےکہ جمعرات سے اتوار تک طیاروں کی ری فیولنگ کرنیوالے ورکرز کی جانب سے ہڑتال کی جائے گی۔

ورکرز عرصے سے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرتے آئے ہیں تاہم ایوی ایشن فیول سروس (اے ایف ایس)نامی کمپنی کی جانب سے یہ مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے،Unite کاکہنا تھاکہ AFS ہیتھرو میں غیر برطانوی ایئرویز کے نصف ٹریفک کو ایندھن فراہم کرنےکی ذمہ دار کمپنی ہے۔

ایسوسی ایشن فیول سروس70سےزائدایئرلائنزکوسروس مہیاکرتی ہے ان میں ایئر فرانس، امریکن، ڈیلٹا، ایمریٹس، کے ایل ایم، سنگاپور، یونائیٹڈ اور ورجن اٹلانٹک شامل ہیں۔غیرملکی میڈیا کےمطابق ہڑتال سےبڑی تعدادمیں پروازیں تاخیرکاشکاراورمنسوخ بھی ہوسکتی ہیں،یہ ہڑتال ایسےوقت کی جارہی ہےجب بیشتراسکولوں میں موسم گرماکی تعطیلات کاآغازہوگا۔

Comments are closed.