لیڈز:لیڈز سٹی کونسل نے موسم سرما کے دوران ’’کوویڈ‘‘ کے ساتھ زندگی گزارنے کے لیے نئی حکمت عملی تیار کی ہے،ایگزیکٹو بورڈ کے کونسلرز اگلے بدھ کو نئے منصوبے کا اعلان کریں گے کہ نئی وبا سے کیسے نمٹا جائے،نزلہ اور دیگر بیماریوں کے ساتھ کوویڈ سے بچائو اور ساتھ ہی ویکسین لینے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
اعداد و شمار کے مطابق کوویڈ کیسز میں اضافہ ہوا ہے، ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے،کونسلرز نے کہا انفیکشن کے پھیلائو سے نمٹنے کے لئے’’اچھے اقدامات‘‘ کیے گئے ہیں،وائرس سے نمٹنے کے نئے طریقے بتائے گئے ہیں،منصوبوں کا ایک بڑا حصہ لیڈز کی کمیونٹیز تک پہنچنے کا کام ہے تاکہ مزید ویکسین لینے کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔
کونسل نے کہا کہ اچھی پیش رفت ہوئی ہے،مقامی اور قومی سطح پر ہیلتھ پارٹنرز کے ساتھ مل کر کام بھی جاری رہے گا۔لیڈز سٹی کونسل کی ایگزیکٹو ممبر برائے صحت عامہ کونسلر سلمیٰ عارف نے کہا میں لیڈز میں لوگوں کو یقین دلانا چاہتی ہوں کہ ہمارے پاس کسی بھی وبائی بیماری سے نمٹنے کے لیے اچھے اقدامات موجود ہیں اور یہ منصوبہ واضح طور پر لیڈز کے لیے آگے بڑھنے کا راستہ ہے،لیڈز نے پچھلے دو سالوں میں بہت اچھے نتائج دیئے ہیں۔
میں پورے لیڈز کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں،جنہوں نے وبائی مرض کے خلاف کونسل کی حکمت عملی کی حمایت میں کردار ادا کیا،لیڈز سٹی کونسل کی پبلک ہیلتھ کی ڈائریکٹر وکٹوریہ ایٹن نے کہا شہری انفیکشن کی روک تھام کے لیے ذاتی ذمہ داری لیں،حفظان صحت کی اچھی مشق کریں اور ویکسین لینے کو یقینی بنائیں۔اگر کھانسی یا زکام جیسی علامات ہو تو گھر پر رہیں۔”ویکسینز وائرس کے خلاف ہمارے دفاع کی بہترین لائن ہے اور یہ بہت ضروری ہے کہ لیڈز میں ہر ایک کو ویکسین لگائی جائے،یہ ویکسین ہمارے تحفظ کو مضبوط بنانے میں مدد کرتی ہے۔
Comments are closed.