منشیات کی عادت کا علاج، نئے پرزن ونگز کو 120 بلین کا فنڈ حاصل ہوگا

114

لندن:منشیات کی عادت کا علاج کرنے والے نئے پرزن ونگز حکومت سے120ملین پونڈ کا فنڈ حاصل کریں گے۔ وزارت انصاف نے کہا ہے کہ انگلینڈ اور ویلز میں خصوصی ونگز کے آغاز کا مقصد منشیات کی عادت کا علاج کرنا ہے۔

ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ پروگرام قیدیوں کی رہائی کے بعد بھی جاری رہے گا بلکہ مجرم منشیات کی ٹیسٹنگ اور علاج کے لیے کمیونٹی میں قریبی کنٹرول میں رکھے جائیں گے۔ ڈپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ منشیات کے غیر قانونی استعمال سے ٹیکس دہندگان کا ہر سال تقریباً22ارب پونڈ کا نقصان ہوتا ہے جس میں این ایچ ایس، پرزن اور پولیس کے اخراجات شامل ہیں۔

ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ ڈرگ ریکوری ونگز جیلوں میں2025ء تک شروع کردیئے جائیں گے۔ ڈپٹی پرائم منسٹر اور جسٹس سیکرٹری ڈومینک راب نے کہا ہے کہ منشیات مجرموں کو قانون شکنی کے جال میں تباہ کن چکر میں پکڑ لیتی ہے اور زندگی معمول پر لانے کے عمل سے روکتی ہے۔

ہمارا منصوبہ قانون شکنوں کو بحالی کی طرف لائے گا۔ منشیات سے مستقل طور پر نجات دلائے گا اور رہائی پر کمیونٹی میں ان کی مدد کرے گا۔ اس سے دوبارہ قانونی شکنی میں کمی آئے گی اور ہماری گلیاں زیادہ محفوظ ہوجائیں گی۔

Comments are closed.