ٹوکیو :جاپان نے کورونا وائرس کی نئی قسم کے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں غیرملکیوں کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ کر لیا۔
جاپانی میڈیا کے مطابق نئے وائرس کی روک تھام کے لیے حکومت نے ملک میں نئے غیر ملکیوں کی آمد پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کے تحت 28 دسمبر سے 31 جنوری تک ملک میں غیر ملکیوں کی آمد پر پابندی ہوگی۔
واضح رہے کہ جاپان میں گذشتہ روز کورونا کی نئی قسم کے 4 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔