اسلام آباد:پی آئی اے نے موسم سرما کے لئے خصوصی پیشکش متعارف کرادی ہے۔
پی آئی اے نے موسم سرما میں مسافروں کی سہولت کیلئے اہم اعلان کیا ہے۔
پی آئی اے حکام کے مطابق پی آئی اے نے اندرون ملک 21 اضافی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے، اضافی پروازیں 25 دسمبر سے31 دسمبر تک چلائیں جائیں گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ پروازیں کراچی لاہور اور اسلام آباد کے درمیان آپریٹ کی جائیں گی۔
کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے درمیان یکطرفہ کرایہ 7ہزار 800 روپے ہوگا، لاہور اور اسلام آباد کے درمیان ریٹرن ٹکٹ 15 ہزار 600 روپے کا ہوگا۔