چوہدری عبدالعزیز کی جانب سے امجد چوہدری اور خالد انجم کے اعزاز میں استقبالیہ

127

پیٹربراء:معروف سماجی و سیاسی شخصیت عبدالعزیز ویلفیئرر فا ئونڈیشن کے چیئرمین چوہدری عبدالعزیز نے کہا ہے کہ میڈیا ریاست کا چوتھا بڑا ستون ہے پاکستانی میڈیا کی ذمہ بنتی ہے کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کے نہ صرف مسائل کو اجاگر کریں بلکہ پاکستان کی بہتری کے لئے اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو موثر بنانے میں ارباب اختیار تک انکی ترجیحات کی نشاندہی کریں اور پاکستان میں تارکین وطن کی جانب سے سرمایہ کاری کرنے کی راہ میں رکاوٹیں جو حائل ہیں ان کو دور کرنے کی کوششوں میں اپنا رول ادا کریں۔

چوہدری عبدالعزیز نے آزاد کشمیر کے ریاستی اخبارات کی تحسین و تعریف کی جو نامساعد حالات میں بھی اخبارات شائع کررہے ہیں آزاد کشمیر کی حکومت کو ریاستی اخبارات کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے مالکان کی ہرممکن مدد اور حوصلہ افزائی کرنی چاہئے،چوہدری عبدالعزیز پیٹر براء میں روزنامہ صدائے چنار کے ایڈیٹر انچیف امجد چوہدری اور صحافی خالد انجم کے اعزاز میں اپنی جانب سے دئیے جانے والے استقبالئے سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر امجد چوہدری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی تحریک کو زندہ رکھنے میں سب سے زیادہ کردار برطانیہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی کا ہے انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کشمیری نہ صرف ملک و قوم کا اثاثہ ہیں بلکہ پاکستان کے بیرون ملک سفیر ہیں۔

چوہدری خالد انجم نے کہا صحافیوں کا کام بولنا نہیں لکھنا ہوتا ہے اور قلم اور کاغذ کو ایمانداری سے استعمال کیا جائے تو معاشرے میں بہتری آسکتی ہے میڈیا کسی بھی معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے
تحریک کشمیر برطانیہ کے نائب صدر غفارت شاہد نے کہا کہ پاکستان کے استحکام اور قوم کو متحد کرنے میں میڈیا کا بڑا کردار ہے ملک میں افراتفری اور عدم استحکام اس وجہ سے اتا ہے جب الٹرونیکس میڈیا سنسنی خیز خبریں نشر کرتا ہے سیاسی رہنما یونس بٹ نے کہا پاکستان کے ادارے اپنی حدود سے تجاوز کررہے ہیں جس سے ملک کو نقصان ہورہا ہے اور ملک میں موجودہ سیاسی عدم استحکام اسی وجہ سے ہے سیاست دانوں کو اپنے فیصلے کرنے میں آزادی ہونی چاہئے ۔

پروفیسر شاکراللہ نے کہا کہ پاکستان میں تعلیم کو عام کرنے سے قوم میں شعور اور بالیدگی آئے گی جس سے پاکستان کے بہت سارے مسائل دور ہوسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ تعلیمی اور معاشی ایمرجنسی نافذ کی جائے پیپلزپارٹی یوکے کے سیکرٹری جنرل اظہر بڑالوی نے کہا کہ بلاول بھٹو پاکستان میں مستقبل کے وزیراعظم ہونگے اور پیپلزپارٹی کے پاس پاکستان کی جمہوریت کو مستحکم کرنے کا منشور موجود ہے۔

اس موقع پر چوہدری محمد اقبال،احتشام قریشی ارشد ثانی مولانا رشید نعمانی کونسلر شہزاد چوہدری طارق کونسلر عنصر ملج یوسف چوہدری لیاقت چوہدری منظور چوہدری ادریس چوہدری ہاشم کونسلر حسیب چوہدری سلطان کو اور دیگر بھی شریک تھے ۔

مقررین نے پاکستان کی موجودہ صورتحال کے بارے میں شدید تشویش کا اظہار کیا اور پاکستان کے ارباب اختیار سے اپیل کی کہ ملک بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا تھا اس میں افراتفری بند کی جائے اور سیاستدانوں کی لڑائیوں سے ملک کی معیشت کمزور ہورہی ہے۔

Comments are closed.