نیویارک:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے نئے سال کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2021 کو مل کر بحالی کا سال بنائیں گے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے اپنے پیغام میں کہا کہ 2020 آزمائشوں، المیوں اور آنسوؤں کاسال رہا، اس سال غربت، عدم مساوات، بھوک، قرضوں میں اضافہ اور عدم تحفظ بڑھا۔
انہوں نے کہا کہ نئے سال میں ہم امید کی نئی کرنیں دیکھ رہے ہیں، دنیا کو کورونا بحران سے نمٹنے کے لیے اتحاد اور یکجہتی سے کام کرنا چاہیے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ اتحاد اور یکجہتی سے امید کی کرنیں دنیا بھر میں پھیلیں گی، ہمیں مل کر نئے سال کو بحالی کا سال بنانا ہے۔