لندن:برطانیہ میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ سامنے آیا ہے۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 41 ہزار 385 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی وبا کے آغاز کے بعد 24 گھنٹوں میں متاثر ہونے والوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مزید 357 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس تعداد میں اسکاٹ لینڈ اور ناردرن آئرلینڈ کے اعداد و شمار موصول نہ ہونے کے سبب شامل نہیں ہیں۔