لندن:ایسٹ لندن کے علاقے والتھم سٹو میں پیر صابر شاہ گیلانی کے پہلے عرس اور محرم کے حوالے سے دار العلوم قادریہ جیلانیہ میں تقریب منعقد کی گئی۔
برطانیہ بھر سے علمائے کرام سمیت پیر سید صابر حسین شاہ گیلانی کے مریدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس کی صدارت صاحبزادہ مظہر شاہ گیلانی نے کی۔
پیر مزمل حسین جماعتی ، مولانا اشتیاق، مولانا محمود الحسن، راجہ اللہ دتہ، مولانا عبد العزیز چشتی اور دیگر نے خطاب کیا۔تقریب کے آخر میں پیر عبد القادر شاہ جیلانی نے خطاب کیا ۔
اس کے علاوہ اس تقریب میں حاجی غلام ربانی،راجہ اجمل،طارق محمود،چوہدری شکور،راجہ ابراہیم آ ف والتھم سٹو، راجہ احسان،راجہ امین، آف ہیمل ہیمپسٹیڈ، افتخار وارثی، محمد نصیر راجہ آف سلاو نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر لنگر تقسیم کیا گیا۔
Comments are closed.