لندن: برطانیہ کی یورپی یونین کی رکنیت پر ریفرنڈم شروع ہوتے ہی سیاستدانوں نے بریگزٹ کو سرحدوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر نے کا ذریعہ قراردیتے ہوئے ایک بیانیہ جاری کیا جو مقبول بھی ہوا مگر حالیہ حکومتی رپورٹ جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن مزید کم از کم پانچ سال تک بڑی تعداد میں ساحلوں پر آتے رہیں گے اس بیانیہ کی نفی کر رہی ہے میری ٹائم سیکورٹی کی قومی حکمت عملی کی رپورٹ کے مطابق 2027تک تقریبا ڈھائی لاکھ کے قریب غیر قانونی تارکین وطن چینل عبور کرنے کیلئے تیار ہیں۔
14اگست کو ختم ہونیوالے ہفتے تک چھوٹی کشتیوں میں 1974غیر قانونی تارکین وطن برطانیہ پہنچے ہیں رواں تک ابتک برطانیہ آنیوالےتارکین وطن کی مجموعی تعداد 21ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جو ایک بڑا ریکارڈ ہے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حالیہ صورتحال میں ٹوری اور لیبر پارٹی کے سیاسی رہنمائوں کا سرحدوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کی بیان بازی خالی الفاظ کے سوا کچھ نہیں ہے ڈومینک راب کو نومبر2016میں برطانوی عوام نے برطانیہ کو یورپی یونین چھوڑنے اور سرحدوں کا کنٹرول واپس لینے کا واضح مینڈیٹ دیا۔
مائیکل گوو ایم پی کو جون 2016میںیورپی یونین چھوڑنے کے ایشو پر شہرت ملی انہوں نے واضح موقف اپنایا کہ یہ ہماری اپنی سرحدوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کی صلاحیت ہے جس میں اس سے کہیں زیادہ مضبوط اختیارات ہیں جیسے کہ ہم کسی کو ملک بدر کر سکتے ہیں اور سرحد پر مناسب روک تھام کی جانچ میں آسانی لائی جا سکتی ہے دیوس ڈیوڈ اس وقت کے بریگزٹ سیکرٹری نے جون2016میں موقف اپنایا کہ ہمارے پاس ایک حیرت انگیز مینڈیٹ ہے یورپی یونین کمیشن کو اس بات کا احساس ہونا چاہیے کہ برطانوی عوام نے واضح کر دیا ہے کہ وہ ہماری سرحدوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کے لیے کہاں کھڑے ہیں۔
ایم پی سمتھ جون 2016میں اس موقف کو دوہراتے رہے کہ ہماری سرحدوں پر کنٹرول حاصل کرنے کا واحد راستہ یورپی یونین سے نکل جانا ہے ٹوری لیڈر شپ کے امیدوار ایم پی (PENNY MORDAUNT)نے اپریل 2016میں کہا کہ ای یو چھوڑنے سے برطانیہ کو ہماری سرحدوں کا کنٹرول واپس لینے کا موقع ملے گا کواسی کوارٹینگ (بزنس سیکرٹری) فروری 2019 میں کہا کہ دو سال سے زیادہ عرصے سے ہم نے ایک ایسا معاہدہ کرنے کے لیے کام کیا ہے جو ریفرنڈم کا احترام کرتا ہے ہم ایک معاہدے کے ساتھ یورپی یونین سے ہموار علیحدگی چاہتے ہیں جس سے ہمیں اپنی سرحدوں کا کنٹرول مل جائے سابق ایم پی ( Stuart Gisela) نے مئی 2016 کہا کہ یورپی یونین ریفرنڈم ہمارا کنٹرول واپس لینے کا آخری موقع ہے۔
اگر ہم نے اس پر قبضہ نہیں کیا تو تصور کریں کہ برطانیہ مزید 20 سال کی امیگریشن کے کنٹرول سے باہر ہونے کے بعد کہاں ہونگے ندیم زہاوی (چانسلر) جولائی 2017 میں کہتے رہے کہ پوری کابینہ یہ جان کر خوش ہے کہ مارچ 2019 کا مطلب ہے کہ ہم اپنی سرحدوں کا کنٹرول واپس لے لیںآندریا لیڈسم ایم پی (ٹوری بریکسائٹر)جولائی 2016‘ رشک سنک (ٹوری قیادت کے امیدوار)فروری 2016 میں یورپی یونین سے نکلنے کو سرحدوں کا کنٹرول ملنے کا سبب قرار دیتے رہے جان لونگ ورتھ‘ٹام پرسگلو‘ سٹیور بارکلے سمیت دیگر نے بھی 2018.19.اور بعد بھی بھی موقف اپنایا کہ ہم اپنے قوانین کی بدولت سرحدوں کا قانون واپس لیں گے جسٹس سیکرٹری نے فروری 2022میں بیان دیا کہ ہماری قومیت اور سرحدوں کا بل ہماری سرحدوں کا کنٹرول واپس لے گا مگر حالیہ رپورٹ نے تمام سیاستدانوں کے دعوئوں کو کھوکھلا ثابت کردیا۔
Comments are closed.