کورونا وائرس کیسزمیں اضافہ،لندن کے مزید علاقوں میں سخت پابندیاں

0 119

لندن:کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کے سبب لندن کے مزید علاقوں میں سخت پابندیاں نافذ کردی گئیں۔ نئی پابندیوں کا اطلاق کل سے ہوگا۔

برطانیہ کے ہیلتھ سیکرٹری میٹ ہینکاک نے کورونا پابندیوں سے متعلق پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے بتایا کہ کم پابندیوں والے علاقوں میں گزشتہ ہفتے کیسز تیزی سے بڑھے، کورونا میں مبتلا 21 ہزار سے زائد افراد اسپتالوں میں داخل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سائنسدانوں نے برق رفتاری سے کام کیا، نئی ویکسین ہم سب کی فتح ہے، 100 ملین خوراکوں کا آرڈر دے دیا ہے، جسے ویکسین چاہیے اُسے جلد ملے گی۔

میٹ ہینکاک نے کہا کہ ملک کی 75 فیصد آبادی اب سخت کورونا پابندیوں کی زد میں آگئی ہے، نئی پابندیوں کا اطلاق کل سے ہوگا۔

ہیلتھ سیکرٹری کا کہنا تھا کہ مڈلینڈز، نارتھ ایسٹ، نارتھ ویسٹ و ساؤتھ ویسٹ کے کچھ حصے اور برمنگھم، کوونٹری، لیسٹر، سولی ہل اور دیگر علاقے بھی پابندیوں سے متاثر ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.