کینیڈا ریفرنڈم، ہزاروں سکھوں نے خالصتان کے حق میں اپنا فیصلہ سنادیا

112

ٹورنٹو: کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں خالصتان کے لیے ہونے والے ریفرنڈم میں ہزاروں سکھوں نے اپنا فیصلہ سنا دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹورنٹو میں خالصتان ریفرنڈم میں شامل ہونے اور ووٹ ڈالنے کیلئے شرکا کی پانچ کلو میٹر طویل قطار لگی ہوئی ہے۔ برامپٹن کی مقامی حکومت شرکا کو سیکورٹی فراہم کر رہی ہے۔

برامپٹن کی سینٹرل ہائی وے ووٹ ڈالنے کیلئے آنے والوں کے رش کے سبب بند کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ووٹنگ کے آغاز اے اب تک 40 ہزار سے زائد ووٹر اپنا ووٹ ڈال چکے ہیں۔

ریفرنڈم میں حصہ لینے والے شرکا نے بھارت کے خلاف اور خالصتان کی انڈیا سے علیحدگی کے لیے زبردست نعرے بازی کی اور اقوام متحدہ سے آزادی دلانے کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

Comments are closed.