ماحولیاتی تبدیلی کیخلاف احتجاج؛ مظاہرین نے برطانوی بادشاہ کے مجسمے پر کیک مل دیا

110

لندن:ماحولیاتی تبدیلی کیخلاف آواز اٹھانے والے سماجی کارکنوں نے میوزیم میں رکھے کنگ چارلس سوّم کے مومی مجسمے پر احتجاجاً چاکلیٹ کیک مل دیا۔

میڈیا کے مطابق برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس سوّم کے مومی مجسمے کو گندہ کرنے کا واقعہ برطانیہ میں واقعے مادم تساؤ میوزیم میں ہی پیش آیا جہاں دو افراد نے کیمرے کے سامنے ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بادشاہ کے مجسمے پر کیک لگایا۔

احتجاج کرنے والے سماجی کارکنوں نے شرٹس کے نیچے سفید رنگ کی ٹی شرٹ پہن رکھی تھی جس پر ’Just Stop Oil‘ کا نعرہ لکھا ہوا تھا جب کہ انہوں نے برطانوی حکومت سے تیل اور گیس کے جاری ہونے والے نئے لائسنس روکنے مطالبہ بھی کیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی برطانوی پولیس نے احتجاج میں ملوث چار افراد کو گرفتار کرلیا۔

میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ ’ہم نے مادم تساؤ میوزیم میں دو افراد کی جانب سے کنگ چارلس کے مجسمے پر کھانا پھینکنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی اور کچھ ہی دیر میں دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

بعدازاں پولیس نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ دو مزید افراد کو مجسمے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

Comments are closed.