جنرل قمر جاوید باجوہ سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات،علاقائی صورتحال پر گفتگو

0 435

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی جس میں مجموعی علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، مجموعی علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مذکورہ ملاقات کے دوران افغان مفاہمتی عمل میں پیشرفت پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور زلمے خلیل زاد نے خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس ملاقات میں علاقائی امن و استحکام کے لیے مختلف سطح پر دو طرفہ رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ زلمے خلیل زاد نے افغانستان اور خطے میں پائیدار امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.