واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانہ کورونا وائرس کے سبب 4 تا 6 جنوری بند رہےگا

0 169

واشنگٹن:واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانہ کورونا وائرس کے سبب 4 تا 6 جنوری بند رہےگا۔ سفارتخانہ کے قونصلر اور ویزا سیکشن بھی 3 دن کے لیے بند کر دیئے گئے ہیں۔

دفتری مراسلہ کے مطابق چھ جنوری کے بعد سفارت خانے کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق سفارت خانہ کے دو ملازمین کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔پاکستانی سفارتخانے کو امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے حفاظتی ہدایات دی گئی تھیں۔

ترجمان پاکستانی سفارتخانہ واشنگٹن کا کہنا ہے کہ سفارتخانے کو جراثیم کش اسپرے کرنے کے بعد کھول دیا جائے گا۔سفارتخانہ کے تمام عملے کا کورونا ٹیسٹ بھی کروایا جائےگا، ویزا یا پاسپورٹ کیلئے آن لائن سروس کھلی رہے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.