لندن:لندن میں ایمبولینس عملے کی ہڑتال سے نمٹنے کیلئے نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) نے تیاریاں شروع کر دیں۔
میڈیا کے مطابق ہڑتال سے نمٹنے کیلئے این ایچ ایس نے اسپتالوں کے بستر خالی کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔این ایچ ایس حکام نے ہدایت کی ہے کہ ہڑتال سے قبل مریضوں کو محفوظ طریقے سے اسپتالوں سے فارغ کیا جائے۔
این ایچ ایس کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کیئر حاصل کرنے والے مریضوں کو دوسرے وارڈز میں منتقل کیا جائے۔ میڈیا کے مطابق ایمبولینس کے عملے نے 21 اور 28 دسمبر کی ہڑتالوں کا اعلان کر رکھا ہے۔
Comments are closed.