لندن کے کنسنگٹن برو کا فلی مورگارڈنز انگلینڈ اور ویلز کا سب سے مہنگا علاقہ بن گیا

99

لندن:لندن کے کنسنگٹن برو کافلی مور گارڈنز انگلینڈ اور ویلز کا سب سے مہنگا علاقہ قرار دے دیا گیاہے ، ہیلی فیکس کے مطابق ہالینڈ پارک اور کنسنگٹن ہائی اسٹریٹ کے قریب واقع مکانوں کی اوسط قیمت 23.8ملین پونڈ بتائی جاتی ہے ،مہنگائی کے اعتبار سے لندن کے مے فیئر کا گراس وینر اسکوائر دوسرے نمبر پر ہے جہاں مکانوں کی اوسط قیمت 23.5ملین پونڈ ہے۔

ہالینڈ پارک کے قریب ہی واقع Illchester کا علاقے مہنگی پراپرٹی کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر ہے جہاں مکانوں کی اوسط قیمت 17.7ملین پونڈ ہے،جبکہ انگلینڈ کے بعض زیادہ مہنگے علاقوں میں مکان خریدنے کیلئے ملینز پونڈ کی ضرورت ہے ۔ نارتھ ایسٹ انگلینڈ اور ایسٹ مڈ لینڈز میں رہائش کیلئے ڈیڑھ ملین پونڈ کی ضرورت ہے۔

نارتھ ایسٹ میں رام سائیڈ پارک میں مکانوں کی اوسط قیمت 1,553,000پونڈ ہے ،ایسٹ مڈلینڈ میں لیسسٹر کے وارن ہل سب سے مہنگا علاقہ ہے جہاں مکانوں کی اوسط قیمت 1,615,000پونڈ ہے، نارتھ ویسٹ میںAltrincham کے علاقے براڈ وے میں مکانوں کی قیمت سب سے زیادہ ہے جہاں اوسط قیمت 3,184,000پونڈ ہے۔

یارک شائر اور ہمبر انتہائی مہنگے علاقے بتائے جاتے ہیں جہاں مکانوں کی قیمت 2,367,000پونڈ ہے ،ویسٹ مڈلینڈز کے علاقے سولی ہل کا بیکرز لین سب سے مہنگا علاقہ ہے جہاں مکانوں کی قیمت 2,341,000پونڈ ہے، سائوتھ ویسٹ میں پول کے علاقے لارنس ڈرائیو میں مکانوں کی قیمت 4,085,000،ایسٹ انگلینڈ میں کیمبرج کا چوسر روڈ سب سے مہنگا علاقہ قرار دیاگیاہے جہاں مکانوں کی قیمتیں4,240,000پونڈ ہے۔

لوگوں کو اسکوٹ میں ٹٹلارکس ہل میں مکان خریدنے کیلئے اوسط قیمت 12,318,000پونڈ اداکرناہوگیویلز میں Pwllheli کے علاقے Benar Headland میں مکان کی اوسط قیمت 1,730,000پونڈ ہے ،کارڈف کے علاقے Westbourne Crescent میں مکان کی اوسط قیمت 1,003,000 پونڈ ہے ۔ہیلی فیکس کے تجزیئے کے مطابق برطانیہ کے سب سے مہنگے رہائشی علاقوں میں 10علاقے لندن میں واقع ہیں۔

Comments are closed.