لوٹن:آزاد کشمیر راولاکوٹ رہاڑھ کے مقام پر پاک کشمیر کیڈڈ کالج اور سویٹ ہوم کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جس پر تیزی سے کام جاری و ساری ہے اور اگلے سال باقاعدہ کلاسز اور ہوسٹل کا آغاز ہو گا ۔
اسی سلسلے میں پاکستان سویٹ ہوم کے CEO زمرد خان مختصر دورے پر برطانیہ میں موجود ہیں اور کشمیری کمیونٹی سے ملاقاتوں اور میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے۔ جس میں نہ صرف آزادکشمیر میں اپنی نوعیت کے اس پہلے پروجیکٹ کی تفصیل کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات سے فنڈز ریزنگ کی بھی اپیل کی جا رہی ہے اس سلسلے میں رمضان میں برطانیہ کے مختلف شہروں میں چیریٹی پروگرامز کا اہتمام کیا جائے گا ۔
آج کی لوٹن کی اس میٹنگ کا اہتمام مفتی خالد محمود ،سردار آصف شریف اور مسز شاہد نے کیا تھا جس میں مقامی کشمیری کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی اور اپنی اپنی تجاویز پیش کیں، پروگرام میں شامل تمام مہمانوں کا میزبانون کی طرف سے شکریہ ادا کیا گیا ۔
معزز مہمانان گرامی میں سابق مئیر اور سابق کونسلر لوٹن ریاض بٹ،سابق مئیر اور موجودہ کونسلر لوٹن ملک طاہر محمود ،سردار صابر گل ،چوہدری یوسف ۔سردار مہتاب خان،سردار عاطف حسین،سردار مقصود خان، جاوید ، رفیق ،بلال آصف اور دیگر نے شرکت کی ۔
Comments are closed.