منیسوٹا:امریکی ریاست منیسوٹا کے مال آف امریکا میں فائرنگ سے 19 سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا۔
بلومنگٹن پولیس چیف بُکر ہوجز نے بتایا کہ دو گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوا، اس دوران مقتول کو ایک سے زائد بار گولیاں ماری گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ شام 7 بج کر 50 منٹ پر پولیس افسران نے اسٹور کی پہلی منزل پر فائرنگ کی آواز سنی، واقعے کے وقت مال میں 16 اہلکار موجود تھے۔
فائرنگ کے بعد مال کو ایک گھنٹے تک بند کردیا گیا، مال نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ خریداروں کو باہر بھیجا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خریداری کے لئے آنے والے شہریوں نے چھپ کر جان بچائی۔
کار پارکنگ میں ایمرجنسی گاڑیاں بلوالی گئی تھیں اور اسٹور کے قریب پولیس نے کرائم سین کی پٹیاں آویزاں کر دیں۔
Comments are closed.