لندن:برطانیہ میں بارڈر فورس کے ارکان کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے پر دوبارہ ہڑتال شروع ہوگئی۔ میڈیا کے مطابق بارڈر فورس کے عملے کی ہڑتال 31 دسمبر تک جاری رہے گی۔
میڈیا نے مزید کہا کہ ایئرپورٹس پر فوجی اہلکار پاسپورٹ کنٹرول پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ ریلوے کی بڑی یونین آر ایم ٹی کے تحت 3 اور 4 جنوری کو دوبارہ ہڑتال ہوگی۔
میڈیا کے مطابق جنوری میں ایمبولینس ورکرز، نرسنگ، ٹیچرز، بس اور ہائی ویز ورکرز کی یونینز نے بھی ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔
میڈیا کے مطابق وزیراعظم رشی سونک مہنگائی میں اضافے کے خدشہ کے پیش نظر یونین کے مطالبات ماننے سے انکار کرچکے ہیں۔
Comments are closed.