نیویارک (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے نئے عبوری ارکان میں آئرلینڈ، ناروے، بھارت، میکسیکو اور کینیا شامل ہو گئے ہیں جو کہ دو سالہ عرصے کے دوران اپنی ذمے داریاں ادا کریں گے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے نئے عبوری ارکان میں آئرلینڈ،ناروے،بھارت،میکسیکو اور کینیا شامل ہو گئے ہیں۔ یہ نئے رکن ممالک سال 2021.2022کے درمیان پندرہ رکنی سلامتی کونسل کے ہمراہ کام کریں گے۔
ان ارکان نے یہ ذمے داریاں جرمنی، جمہوریہ ڈومینیک، انڈونیشیا ،بیلجیئم اور جنوبی افریقہ سے حاصل کی ہیں جن کی صدارت تیونس کرے گا۔ واضح رہے کہ پندرہ رکنی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اراکین کو ویٹو کا حق حاصل ہے جن میں امرکہ،چین،روس،برطانیہ اور فرانس شامل ہیں۔