سیکریٹری تعلیم گیون ولیمسن کو استعفی دینے کے مطالبات کا سامنا

0 204

یوکے(ویب ڈیسک)ہیڈ اساتذہ اور تعلیم کے ماہرین نے موسم گرما کے جی سی ایس ای اور اے لیول کے امتحانات منسوخ کرنے کے گورنمنٹ فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہو ئے کہا ہے کہ یہ والدین کو اندھیرے میں رکھنے کے مترادف ہے اور ان کے لئے سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس کا متبادل کیا ہو گا ؟ 

کچھ ہیڈ ٹیچرز نے آخری لمحے میں آنے والے فیصلےکے مقابلے میں اسے خوش آمدید کہا ہے، جبکہ بعض کا کہنا تھا کہ وزرا نے امتحانات منسوخ کرنے میں جلد بازی کا مظاہرہ کیا ہے اور کہا ہے کہ کوئی بھی دوسرا متبادل امتحانات سے بہتر نہیں ہو سکتا ۔

  دی ٹائمز کے مطابق سکریٹری برائے تعلیم  گیون ولیمسن کا کہنا تھا کہ انہیں وزیر حکومت مائیکل گوف کی جانب سے مستعفی ہونے کی کالز وصول ہو رہی ہیں، تاہم ان کا مذید کہنا تھا کہ متبادل کیا ہوگا اس بارے میں حکومت نے فلحال کوئی انکشاف نہیں کیا؟ 

Leave A Reply

Your email address will not be published.