"ڈاکٹر میں” کیا اور کیوں ہے؟

0 687

ملٹن کینز : "ڈاکٹر میں” پہاڑی زبان کا ایک کارٹون کردار ہے جسے پہاڑی زبان میں اپنی نوعیت کا پہلا کارٹون کردار کہا جائے تو غلط نہ ہو گا، جس نے توڑے ہی وقت میں اپنے دیکھنے اور سننے والوں کو اپنا گرویدہ کر لیا ہے۔ اس کردار کے تخلیق کار توقیر لون ہیں جو برطانیہ میں فری لانس جرنلسٹ اور کمیونٹی ایکٹوسٹ ہیں اور برطانیہ میں اردو زبان کے سب سے بڑے نیٹ ورک جیو اور جنگ نیوز سے وابستہ ہونے کے ساتھ ساتھ کنگز کالج لندن کی ریسرچ اور ایمپیکٹ ٹیم کے لیے پہاڑی زبان میں "کرونا اوئیر” کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔

"ڈاکٹر میں” کے کردار سے متعلق وہ کہتے ہیں کہ اس کردار کو تخلیق کرنے کا مقصد کڑوی میٹھی باتوں کو طنزو مزاح کیساتھ بیان کر دینا زیادہ آسان ہوتا ہے اور لوگ اس طنز ومزاح میں چھپے پیغام کو بھی بغیر کسی حیل و حجت کے آسانی سے سمجھ لیتے ہیں۔

انکا مذید کہنا ہےکہ ہمارے معاشرے کا المیہ یہ ہے کہ ہم لوگ تنقید برائے اصلاح کو بھی منفی انداز میں لے لیتے ہیں۔ لیکن ترقی یافتہ معاشروں میں تنقید برائے اصلاح کو زیادہ اہمیت حاصل ہوتی ہے۔

ڈاکٹر میں کی اکثر وڈیو برطانیہ میں مقیم کشمیری پہاڑی کمیونٹی اور اجکل خاص کر برطانیہ میں مردم شماری سے متعلق ہے جسمیں ہلکے پھلکے مزاحیہ انداز میں کشمیری شناخت اور پہاڑی زبان کو مارچ 2021 کے آنے والے سینس (مردم شماری) میں درج کرنے کا کہا گیا ہے تا کہ آئندہ چھپنے والے حکومتی فارموں پر کشمیری ایتھنیسٹی اور پہاڑی زبان کا باقاعدہ اندراج کیا جا سکے۔

تاہم مردم شماری کے حوالے سے ان کا یہ کہنا ہے برطانیہ میں اپنی شناخت اور زبان کے اندراج سے کشمیری کمیونٹی کو بہت سارے ایسے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں جن سے یہ کمیونٹی باقاعدہ اندراج نہ ہونے کی وجہ سے محروم رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.