کوٹلی : لائن آف کنٹرول نکیال سیکٹر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف مکین سڑکوں پر نکل آئے محکمہ برقیات کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی، سڑک کو بند کر کے احتجاج کیا گیا اور ٹائر جلا کر مین شاہراہ کو بند کیا گیا۔

احتجاج میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر عوام علاقہ کا کہنا تھا کہ محکمہ برقیات جان بوجھ کر ہماری بجلی بند کر دیتا ہے، ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، ایس ڈی او آفس میں کال کریں تو ایس ڈی او آفس سے کوئی جواب نہیں آتا، ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ایک تو بجلی کے بل زیادہ آتے ہیں اور اوپر سے بجلی بند رہتی ہے۔
تاہم انتظامیہ نکیال نے مظاہرین سے دس دن کا ٹائم مانگا اور کہا کہ احتجاج ختم کریں اپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا، جس کے بعد احتجاجی مظاہرہ اختتام پذیر ہو گیا۔