آزادکشمیر بھر میں احتجاجی مظاہرے،آٹا سستا کرو،عوام کی دہائی

0 252

کوٹلی: آزاد کشمیر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑھ گئے ہیں، دوسری جانب حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، آج آزادکشمیر ہولاڑ انٹری پوائنٹ عام ٹریفک کے لئے بند رہا۔

اس کے علاوہ آزاد پتن پلندری، ہجیرہ. راولاکوٹ اور دیگر علاقوں میں بھی عوام سراپا احتجاج رہی ہے، جبکہ آزاد پتن میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان سخت تصادم ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی اور ایک پولیس چوکی بھی نظر آتش ہوگئی۔

اس موقع پر مظاہرین کا یہ کہنا تھا کہ اگر حکومت نے اس اہم مسئلے کو فوری حل نہ کیا تو آزاد کشمیر کے ہر گلی کوچے میں احتجاجی مظاہرے ہونگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.