لندن: مسلم کانفرنس لندن کے سابق صدر ٹھیکدار چوہدری ریاض انتقال کرگئے ہیں ان کی وفات بارو آف لیوشم کٹفورڈ لندن میں اپنے گھر میں واقع ہوئی ہے وہ کچھ عرصے سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے ۔
ٹھیکدار چوہدری ریاض لندن میں مقیم کاروباری اور سماجی شخصیت چوہدری علی شان اور مسلم کانفرنس یوکے کے سابق صدر چوہدری بشیر رٹوی کے خالہ زاد بھائی تھے ٹھیکدار چوہدری ریاض کا آبائی تعلق چلیار ڈڈیال آزاد کشمیر سے تھا خاندانی زرائع کے مطابق انکی میت پاکستان روانہ کی جائے گی اور تدفین آبائی قبرستان میں کی جائے گی۔
ان کی وفات پر چوہدری اکبر، پیڑیاٹ کے صدر چوہدری طارق، چوہدری امیر زمان حنفی، رضوان شان، عدنان شان، چوہدری جاوید، چوہدری صنوبر، عمار اکبر چوہدری زیارب، چوہدری امتیاز اور پیٹربراء میں مقیم کاروباری شخصیت اور پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے چیرمین چوہدری عبدالعزیز ، راجہ سکندر، مسلم کانفرنس کے سنئیر نائب صدر چوہدری زیارت، حاجی شبیر حاجی حنیف، حاجی لطیف ،سکندر اعظم چوہدری صعوبت حنفی اور دیگر نے بڑے پیمانے پر اظہار تعزیت کیا ہے اور ان کے بیٹے چوہدری گلفراز سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔