ووکسال امیشن ٹیسٹ میں دھوکہ دہی کے عوض ایک ملین ڈرائیور معاوضے کے حقدار،الزامات

0 172

لندن: برطانیہ میں ایک ملین سے زیادہ ووکسال ڈرائیوروں کو معاوضہ مل سکتا ہے ، کار بنانے والے کمپنی پر الزامات ہیں کہ انہوں نے امیشن ٹیسٹ میں دھوکہ دہی سے کام لیا ہے ۔

مہم گروپ "ووکسال پے اپ”   جس نے آج یہ دعویٰ کیا ہے کہ کار کمپنی نے 600،000 گاڑیوں میں  اخراج ٹیسٹ کے لئے سستا سافٹ ویئر لگایا گیا ہے۔

مہم چلانے والے گروپ نے مذید کہا کہ جن ڈرائیوروں نے 2009 سے 2019 کے درمیان ووکسال کاریں خریدیں یا لیز پر دیں سب کو  ہزاروں پونڈ معاوضے کی ادائیگی ہوسکتی ہے اگر وہ سب گروپ کے دعوے میں شامل ہو گئے تو وہ کامیاب ہو سکتے ہیں ۔

دوسری جانب ووکسال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ: “ووکسل موٹرز ایسے کسی بھی دعوے سے آگاہ نہیں ہے اورغیر قانونی آلات کو استعمال کرنے کے الزام کو مسترد کرتے ہیں ۔

تاہم "ووکسال پے اپ” نے برطانیہ اور یورپ میں ریگولیٹرز اور ریسرچ سے متعلق شواہد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس شعبے میں عالمی ماہرین کی جانب سے کئے گئے فرانزک تجزیے نے تجویز کیا ہے کہ ووکسال نے اپنی گاڑیوں میں سستے آلات نصب کیے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.