لیوٹن :بیڈ فورڈ شائر پولیس اور کرائم کمشنر (پی سی سی) کے انتخاب کے لئے ووٹ جو کوڈ 19 کے باعث ایک سال طویل تاخیر کے بعد 6 مئی 2021 جمعرات کو ہوں گئے۔
پی سی سی کا بنیادی کردار یہ یقینی بنانا ہے کہ علاقے میں پولیس فورس کو موثر سے موثربنائے کیونکہ وہ لوکل بجٹ کے لئے ذمہ دار ہیں ،مقامی سطح پر کونسل ٹیکس کے ذریعہ ہی پولیس کو فنڈ کیا جاتا ہے۔
کنزرویٹوز ، لیبر اور لبرل ڈیموکریٹس نے کمیشنر ریس میں اپنے امیدواروں کی تصدیق کردی ہے، جبکہ ابھی تک آزاد امیدوار یا دیگر جماعتوں کے امیدواروں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
کنزروٹیوٹو پارٹی کے فیسٹس ایکن بسوئی، بیڈفورڈ شائر پولیس اور کرائم کمشنر (پی سی سی) کے انتخاب کے لئے کنزرویٹو کے امیدوار ہو گئے ۔
ان کی انتخابی ٹیم کا کہنا ہے کہ وہ "کنزرویٹو پی سی سی، کیتھرین ہولوے کی قیادت میں جو مستعفی ہو رہی ہیں، کی قیادت میں پچھلے چار سالوں کی کامیابیوں پر روشنی ڈالنے پر توجہ دیں گے۔
تاہم ان کا یہ کہنا ہے کہ وہ پولیس اور کرائم کمشنر کی حیثیت سے اپنے سبھی باشندوں اور کاروباری اداروں کے لئے ایک محفوظ بیڈفورڈشائر کی فراہمی کے لئے اور پولیس کو نمایاں شعبہ بننے کے لئے مگن رہوں گا۔
لیبر پارٹی کے ڈاکٹر ڈیوڈ مائیکل کا تعلق لوٹن سے ہے، ڈیوڈ فرنٹ لائن پولیسنگ میں 30 سال کا کیریئر رکھتے ہیں، میٹرو پولیٹن پولیس سروس میں خدمات انجام دے چکے ہیں، وہاں وہ چیف انسپکٹر کے عہدے پر ترقیاب ہوئے تھے اور اسکاٹ لینڈ یارڈ کے سیرئس کرائم ڈائریکٹوریٹ ٹیم کے رہنما تھے۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ "میں بیڈ فورڈ شائر کے لئے اگلا پولیس اور کرائم کمشنر بننے کے لئے لیبر کا امیدوار بننے پر خوشی محسوس کررہا ہوں ، جس کاؤنٹی میں میں پلا بڑھا ہوں، اسی کے لئے مذید خدمات انجام دینے کا خواہشمند ہوں ۔ تاہم ان کا مذید یہ کہنا تھا کہ 30 سال سے پولیس افسر اور سابق جاسوس چیف انسپکٹر کی حیثیت سے میں جانتا ہوں کہ ہماری کمیونٹیز کو محفوظ رکھنے میں کیا ضرورت ہے؟
لیبرل ڈیموکریٹس کے جاس پارمر کا کہنا ہے کہ میں یہ چاہتا ہوں کہ مقامی پولیس آپ کے سامنے جوابدہ ہو، مقامی مسائل کو سنے اور ان کا جواب دے اور مقامی برادریوں کو محفوظ رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔
جاس 33 سال سے زیادہ عرصے سے اپنے کنبے کے ساتھ کلفٹن سینٹرل بیڈفورڈ میں رہے رہیں ہیں۔ اس وقت وہ کیمپسٹن میں ایک پوسٹ آفس چلا رہیں ہیں، سابق پولیس آفیسرہیں، میٹرو پولیٹن پولیس میں پانچ سال کی خدمات انجام دی ہیں اور وہ پولیس میں آزادانہ مشاورتی گروپ کے ممبر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
ان کا یہ کہنا ہے کہ سابق پولیس افسر اور بیڈ فورڈ شائر پولیس میں آزادانہ مشورتی گروپ کے رکن کی حیثیت سے مجھے انڈر فنڈنگ کے اثرات کا تجربہ ہے۔ پولیس کے اندر اخلاقیات میں بہتری کے ساتھ اس کا براہ راست اثر معاشرے میں پولیس پر پڑتا ہے، بیڈ فورڈ شائر میں عوام بہتری کی توقع رکھتے ہیں، میں بیڈ فورڈ شائر پولیس کے لئے معقول فنڈنگ کا مطالبہ کرتا رہوں گا ۔