لندن:وٹفورڈ میں مقیم سردار مشتاق احمد جن کا آبائی تعلق نکیال آزاد کشمیر سے تھا داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ہیں وہ عالمی وباء کرونا وائرس میں مبتلا ہوئے اور کرونا جان لیوا ثابت ہوا سردار مشتاق سردار آفتاب کے جوڑواں بھائی تھے خدا نے بھائیوں کی جوڑی میں بہت مشہبات رکھی تھی کہ بعض اوقات پہچانا مشکل ہوجاتا تھا سردار مشتاق وٹفورڈ میں مقیم سردار ظہیر، سردار شفیق، سردار نصیر کونسلر آصف سابق کونسلر احسن، ندیم سرور اور دیگر کے قریبی خاندان کے فرد تھے۔
ان کی وفات پر لوٹن، وٹفورڈ لندن اور گرد و نواح سے بڑے پیمانے پر اظہار تعزیت کیا جارہا ہے قابل افسوس بات یہ ہے کہ خاندان کی خواہش کے باوجود میت پاکستان روانہ نہیں کی جاسکی چونکہ کرونا کی وجہ فیملی کے افراد کے سفر ی انتظامات میں دشواری پیش آئی انکی نماز جنازہ وٹفورڈ میں ہی ادا کی جائے گی اور تدفین بھی نارتھ وٹفورڈ قبرستان میں کی جائے گی سردار شفیق احمد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی آزمائش ہماری فیملی پر آئی ہے پچھلے دو دنوں میں ہماری فیملی میں دو اموات ہوچکی ہیں انہوں نے دوست و احباب سے سردار مشتاق مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی اپیل کی بعد ازیں مولانا خلیل احمد حقانی، سید مقصود شاہ عمران علی اکبر، حاجی محمد یعقوب، حاجی محبوب، طاہر محمود، حاجی محمد منیر مولانا اقبال اعوان، مولانا قاضی عبدالعزیز چشتی، نعیم منہاس، جمیل منہاس، امجد بوبی، چوہدری افسر، شفقت اقبال، چوہدری لیاقت علی، لائق علی خان، سید سلیم شاہ اور دیگر نے مرحوم مشتاق کی وفات کو وٹفورڈ کے لئے بڑا سانحہ قرار دیا ہے اور فیملی کے جملہ افراد سے اظہار تعزیت کیا ہے اور دعائے مغفرت کی ہے اللہ تعالیٰ سردار مشتاق احمد کی مغفرت فرمائے آمین