دنیا بھر میں انٹرنیٹ کا استعمال ہر عمر کے لوگوں کی صحت اور بہبود کیلئے مفید ثابت ہوگیا

90

لندن،15سے 99سال تک عمر کے 168ممالک سے تعلق رکھنے والے کم وبیش 2ملین افراد کے ڈیٹا کا آکسفورڈ انٹرنیٹ انسٹی ٹیوٹ میں تجزیئے سے یہ ثابت ہوا کہ انٹرنیٹ کا استعمال ہر عمر کے لوگوں کی صحت اور بہبود کیلئے ہے۔ تجزیئے سے ظاہرہوا کہ جن لوگوں کی انٹرنیٹ تک رسائی تھی وہ زندگی میں دوسروں کی نسبت 8.5 فیصد زیادہ مطمئن تھے۔

ریسرچرز نے 33,000 مختلف شماریاتی ماڈلز اورڈیٹا کے تجزیئے سے اندازہ لگایا کہ انٹرنیٹ تک رسائی رکھنے والے 84.9فیصد افراد کی صحت مثبت تھی آکسفورڈ انٹرنیٹ انسٹی ٹیوٹ کے ہیومن بی ہیویر اور ٹیکنالوجی کے پروفیسر Andrew Przybylskiکا کہنا ہے کہ اگر ہم نوجوانوں کیلئے آن لائن دنیا کو زیادہ محفوظ بنانا چاہتے ہیں تو پھر ہمیں اس کے ایسے حل تلاش کرناہوں گے جو سب کیلئے یکساں مفید ہوں۔انھوں نے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ ایک وقت آئے گا جب لوگ نوجوانوں کے سوشل میڈیا اورانٹرنیٹ کے استعمال پر پریشان نہیں ہوں گے۔

ٹلبرگ یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر Matti Vuorre کا کہناہے کہ مجھے ہزاروں افراد کے ڈیٹا کے تجزیئے سے انٹرنیٹ کے استعمال اور لوگوں کی صحت مندی میں گہرے تعلق کے انکشاف سے حیرت ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس تجزیئے کے دوران لوگوں کی تعلیمی صلاحیت،آمدنی اور صحت کو بطور خاص مد نظر رکھا گیا تاہم اسٹڈی میں سوشل میڈیا کے استعمال کا جائزہ نہیں لیا گیا۔

پروفیسر Przybylski کا کہناہے کہ انٹرنیٹ کے استعمال پیش گوئی کرنے والوں اور صحت مندی کے درمیان گہرا تعلق پایاگیا انھوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کے بامقصد استعمال کے نتائج ان لوگوں کے مقابلے میں زیادہ اچھے ظاہر ہوتے ہیں جو ایسا نہیں کرتے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری اس تجزیاتی رپورٹ سے اسکرین پر زیادہ وقت لگانے کے حوالے سے جاری بحث پر بھاری اثرات مرتب ہوں گے ۔

امریکی نفسیات سے کی ٹیکنالوجی ،مائنڈ اور ٹیکنالوجیز سے متعلق ایسوسی ایشن کے جرنل میں شائع ہونے والی اس اسٹڈی میں ریسرچرز نے گیلپ ورلڈ پول کی جانب سے2006-2021کے دوران 168 ممالک سے تعلق رکھنے والے2,414,294 افراد کا ڈیٹا استعمال کیاہے۔

Comments are closed.