ویکسین لینے کے باوجود بھی لوگ کورونا وائرس کا شکار ہوسکتے ہیں:پروفیسر جوناتھن

0 446

لندن:برطانوی ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر پروفیسر جوناتھن نے کہا ہے کہ ویکسین لینے کے باوجود بھی لوگ کورونا وائرس کا شکار ہوسکتے ہیں۔

میڈیا کے مطابق برطانوی ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر پروفیسر جوناتھن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمر رسیدہ افراد میں ویکسینیشن کے بعد معدافتی نظام مضبوط ہونے میں 3 ہفتے لگ سکتے ہیں۔

پروفیسرجوناتھن نے کہا کہ ایسے افراد ویکسین لگوانے کے باوجود وبا پھیلانے کا سبب بن سکتے ہیں۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا لوگوں کو ویکسین لگوانے کے بعد بھی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔

پروفیسر جوناتھن کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ میں اب تک 58 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا ویکسین کی پہلی خوارک دی جاچکی ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا کے مزید ساڑھے 33 ہزار نئے کیسز سامنے آگئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران برطانیہ میں کورونا سے ساڑھے تیرہ سو افراد ہلاک ہو گئے۔

دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 کروڑ 93 لاکھ 33 ہزار 881 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 21 لاکھ 30 ہزار 527 ہو گئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.