والسال میں مقیم سیاسی و سماجی شخصیت عبدالخالق قادری روبصحت ہیں

0 263

برمنگھم: مسلم کانفرنس کے سنئیر مرکزی رہنما ممتاز سیاسی، مزہبی اور سماجی شخصیت عبدالخالق قادری آہستہ آہستہ روبصحت ہو رہے ہیں وہ کچھ دنوں سے کرونا کے مرض میں مبتلا ہیں اور والسال کے ایک مقامی ہسپتال میں داخل ہیں عبدالخالق قادری کو ایک ہفتے سے زیادہ وینٹیلٹر پر تھے جبکہ انہیں ہیوی انٹیبائٹس بھی دی جارہی تھی عبدالخالق قادری انتہائی غریب پرور انسان ہیں۔

انہوں نے والسال میں ایک جامع مسجد بھی تعمیر کروارکھی ہے انکا بیٹا اخضر، ایک بیٹی اور ایک پوتی مقامی والسال کی حکومت میں کونسلر بھی ہیں عبدالخالق قادری وینس راجپوت ویلفیئر ٹرسٹ آزادکشمیر کے ٹرسٹی چیرمین بھی ہیں جس سے سینکڑوں افراد کی مدد کرتے چلے آرہے ہیں ۔

پیر کے روز عبدالخالق قادری نے برمنگھم کے ہسپتال سے خود فون کرکے مجھے بتایا کہ وہ روبصحت ہیں اور کسی قسم کے خطرے سے باہر ہیں انہوں نے ان تمام احباب اور سکولوں کے بچوں اپنے رشتہ داروں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ان کی بیماری کے دوران ان کے لئے دعائیں مانگی ہیں عبدالخالق قادری مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کے ساتھیوں میں سے ہیں اور مقبوضہ کشمیر کے لئے تحریک آزادی کی جدوجہد میں ہمیشہ برطانیہ میں پیش پیش رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.