لندن: وزیر اعظم برطانیہ نے پیر کو شمالی لندن میں کورونا ویکسین سائٹ وزٹ کے موقع پر کہا کہ فروری کے وسط تک کچھ پابندیاں کم ہو سکتی ہیں، رپورٹرز کے لئے یہ ایک سرپرائز نیوز تھی، کیونکہ انہیں چند ہفتوں سے بریفنگ دی جا رہی تھی کہ پابندیوں میں نرمی بہت دورہیں اور اس بار انتہائی احتیاط برتی جائے گی۔
برطانیہ میں اس خبر کے بعد حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ جب تک وزرا کو اس بات کا یقین نہیں ہو جاتا کہ ویکسین پروگرام کافی حد تک کامیاب ہو گیا ہے، اس وقت تک کچھ بھی آسان نہیں ہوگا۔
تاہم دی گارڈین کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے یہ عندیہ دیا گیا ہے کہ سب سے پہلے سکول دوبارہ کھلیں گے، لیکن کب یہ نہیں بتایا گیا ہے۔