کھوئی رٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی قاہد عوام شہید زوالفقار علی بھٹو، دختر مشرق محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے عوام دوست فلسفہ سیاست کے سر خیل پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے سابق وزیر ہائرایجوکشین محمد مطلوب انقلابی (مر حوم) کے درینہ ساتھی اور دست راست پیپلز پارٹی کے نظریاتی و سینئر کارکن سابقہ ممبر سی ای سی چوہدری محمد فریاد ایڈووکیٹ نے کہا کہ میں زمانہ طالب علمی سے پیپلز پارٹی کا نظریاتی کارکن ہوں اور ہمیشہ پارٹی کے پرچم تلے رہتے ہوئے شب روز اپنی پارٹی کے لیے کام کیا.
2005 میں سی ای سی کا ممبر بنا (مرحوم) محمد مطلوب انقلابی کے شانہ بشانہ رہا، مورثی سیاست کا قائل نہیں ہوں، محمد ولید انقلابی ابھی سیاست میں مضبوط نہیں، میں ٹکٹ کا امیدوار ہوں اور ٹکٹ مجھے دینا قیادت کا حق بنتا ہے ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھوئی رٹہ سیری میں پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
ان کا مذید کہنا تھا کہ اگر مجھے موقع ملا تو سارے ادروں کا نظام بہتر کروگا اور محمد مطلوب انقلابی کے مشین کو آگے لے کر چلو گا، اپنے کارکنان سے اپیل کرتا ہوں کے اپنی صفوں میں اتحاد قاہم رکھے اور پیپز پارٹی پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگی، کامیابی ہماری منزل ہے میں نے پیپلزپارٹی کے لیے قربانیاں دی ہیں اور 2006 میں جب محمد مطلوب انقلابی حلقہ میں ان ہوئے تو ڈور ٹوڈور ان کے قافلے میں شامل رہا اور ہر فنکشن میں ان کے ساتھ رہا مجھے فخر ہے محمد مطلوب انقلابی پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے کامیاب ہوئے اور تعمیر و ترقی میں جو انہوں نے مثال قاہم کی وہ بے مثال ہے 2005 میں پیپلزپارٹی نے سی ای سی کے 87 ممبران منتحب کیے جس میں ایک نام چوہدری فریادکا تھا جس کو محترم بے نظیر بھٹو شہید نے اپنے دستخط سے منظوری دی تھی۔
تاہم میں نے ہردور میں پیپلزپارٹی میں اپنا رول ادا کیا اور اپنے پولنگ اسٹیش سے بہترین رزلٹ دیا 2006 اور2011کے انتحابات میں ( مرحوم) محمد مطلوب کا کورئنگ کنیڈیٹ تھا اور 2016 کے ایلکشن میں میں امیدوار تھا اور مجھے کشمیر کونسل کا ممبر بنانے کی درحواست کی گئ میں پارٹی کا ایک متحرک کارکن ہوں اور میرٹ کی بات کرتا ہوں اور میرٹ کے اصول کے لیے میں لڑو گا اور پارٹی کو مضبوط کروں گا میں دعوے سے کہتا ہوں کہ اگر پارٹی نے مجھے ٹکٹ دیا تو میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف سے بھاری اکثریت میں لوگوں کو پارٹی میں شامل کرو گا، میں آج جو پریس کانفرنس کررہا ہوں تمام سینئر پارٹی دوست اور قبلے کی مشاورت سے کررہا ہوں اور میں ہی پیپز پارٹی حلقہ کھوئی رٹہ کا میدوار ہوں میر ے قبلے کے 22ہزار ووٹ ہیں اور باقی قبلے کے 19 ہزار ہیں میں پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت بلاول بھٹو زرداری ،محترمہ فریاد تالپور سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ٹکٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے اور کارکنان کو ان کےحق سے محروم نہ کیا جائے اور مورثی سیاست کو ختم کیا جائے.
ولید انقلابی کی عمر ابھی سیاست کرنے والی نہیں حلقہ کے تین بڑے امیدوار ہیں جن کا مقابلہ وہ نہیں کرسکتے، میں ان امیدوار کا مقابلہ کرنے کی اہلیت رکھتا ہوں اور میرا حق مجھے ملنا چاہیے میں ٹھیکداری نظام کو بدلوں گا اور برابری کی بنیاد پر اپنے حلقے میں تعمیر وترقی کے مواقع فراہم کرو گا
انہوں نے مذید کہا کہ محمد مطلوب انقلابی ایک بہترین سیاست دان تھے وہ شہید زوالفقار علی بھٹو کے سچ سپاہی تھے اور مظوم و محکوم لوگوں کی ترجمانی کی انہوں نے کہا انشاللہ پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑو گا شہید زوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کے ویژن اور محمد مطلوب انقلابی کے مشن کو پایا تکمیل تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔