وزیر صحت ڈاکٹر نثار انصر ابدالی نے حلقہ واپسی پر 9 گھنٹے تک کھوئی رٹہ ریسٹ ہاؤس میں حلقہ کے عوام سے ملاقاتیں کیں سائلین کو سنا اور موقع پر ہدایات جاری کیں، بالخصوص ترقیاتی کاموں کے تعطل کے حوالے سے متعلقہ محکمہ جات کو فی الفور کام شروع کرنے اور بروقت تکمیل کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہر صورت کام معیاری ہونا چاہیے انہوں نے کہا ریاستی وسائل میں ایک پائی کی بدعنوانی بھی برداشت نہیں کریں گے، یہ میری ریاست کے غریب عوام کا پیسہ ہے ہم اِس پیسے کے امین ہیں اور کسی کو اِس امانت میں خیانت نہیں کرنے دیں گے
جناب وزیرِ صحت ریاستی عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے نہایت سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں,کل تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی انتظامیہ سے آپ نے بریفنگ مانگی ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ آج مورخہ 4 ستمبر کا دن طے پایا، آپ اِس وقت تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھوئی رٹہ میں بریفنگ کے سیشن میں موجود ہیں
سب سے زیادہ آپ ریاست کے غریب نادار طبقے کے بچوں کے لیے فکر مند دکھائی دئیے، آپ نے محکمہ تعلیم کی بہتری کیلئے نہایت جامع اور اہم تجاویز وزیر تعلیم سکولز اور اپنے قریبی دوست وزیرِ تعلیم کالجز کو دیں، جس کی بنیاد پر وزیر تعلیم کالجز نے ایک شاندار نوٹیفکیشن کے ذریعے کالجز میں کام کرنے کا طریقہ کار واضح کرتے ہوئے یہ امید دلائی کہ ان شاء اللہ جلد گورنمنٹ کے تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے بچے معیاری تعلیم حاصل کرتے ہوئے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں کامیابیاں سمیٹیں گے