برمنگھم :صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے بھارت عالمی معاہدوں کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے اقوام متحدہ کی قراردوں کے مطابق مسئلہکشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم اور حل طلب مسئلہ ہے مسئلہ بھارت اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ نہیں ہے برطانیہ سکیورٹی کونسل کا مستقل ممبر ہے حکومت کو اپنے سفارتی تعلقات کو بروئے کار لاتے ہوئے بھارت کو مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کے لیے توجہ مبذول کرائے۔ برطانوی اور یورپین ممبران نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق اور جمہوری انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کی ہے بھارت آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے لیے غیر کشمیری انتہا پسند ہندوں کو آباد کرنے کی سازشیں کر رہا ہے اس سے حالات مزید خراب ہوں گے۔
کشمیری عوام بھارت کے ان غیر قانونی ہتھکنڈوں کو تسلیم نہیں کریں گے مسئلہ کشمیر دو ایٹمی قوتوں کے درمیان فلش پوائنٹ ہے کسی بھی جنگی تصادم کے نتیجے میں نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کے لیے شدید خطرہ ہے عالمی برادری کےلیے لمحہ فکریہ ہے اس پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کے پُرامن حل کے بھارت کو مجبور کیا جائے کہ وہ امن کااور مذاکرات کا راستہ اختیار کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک کشمیر برطانیہ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منعقدہ کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کانفرنس کی صدارت تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کی ۔سردار مسعود خان نے مزید کہا کہ بھارت نہتے کشمیریوں کا قتل عام کررہا ہے کشمیری عوام ایک مشکل ترین حالات سے گزر رہے ہیں ۔برطانوی ممبران پارلیمنٹ وزیر اعظم بورس جانسن سے ملاقات کریں کشمیر کی سنگین صور حال سے آگا ہ کیا جائے برطانیہ سیکورٹی کونسل کا مستقل ممبر ہے اور برطانیہ کے بھارت کے ساتھ خوشگور تعلقات ہیں بھارت کو مجبور کیا جائے کہ وہ مذاکرات کا راستہ اختیار کرے۔ کانفرنس سے 30 سے زیادہ ممبران پارلیمنٹ نے خطاب کیا ۔