بیلجیئم کے وزیراعظم نے 13 فروری سے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کا اعلان کردیا

0 177

بیلجیئم :بیلجیئم کے وزیر اعظم نے 13 فروری سے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کا اعلان کردیا، جس کے بعد پارکس اور باربر شاپس بھی کھل جائیں گی۔

یورپی ملک بیلجیئم نے کورونا وائرس کی مہلک وبا پر کافی حد تک قابو پانے کے بعد ملک بھر میں 13 فروری سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کردیا۔وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی باربر شاپس بھی کھل جائیں گی جبکہ پارکس ، کیمپنگ سائٹس اور چڑیا گھر بھی کھول دئیے جائیں گے۔

وزیر اعظم بیلجیئم نے کہا کہ یکم مارچ سے بیوٹی پارلز کھولنے کی اجازت ہوگی جبکہ 26 فروری کو ریسٹورنٹس اور بارز کھولنے سے متعلق غور کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.