راجیہ سبھا میں جموں کشمیر تنظیم نو ترمیمی بل پاس 

0 482

سرینگر: راجیہ سبھا میں پیر کو جموں کشمیر تنظیم نو ترمیمی بل، مجریہ2021پاس کی گئی جس کے ذریعے جموں کشمیر کیڈر کے سیول سروسز افسران کو اُروناچل پردیش، گوا اور میزورم کیڈر وں میں ضم کیا گیا۔

اس سلسلے میں پہلے ایک آرڈیننس جاری کیا گیا تھا اور آج بل پاس کرکے اس کو قانونی شکل دی گئی۔

راجیہ سبھا میں یہ بل گذشتہ ہفتے پیش کی گئی تھی۔

مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ امور جی کشن ریڈی نے اس موقع پر راجیہ سبھا کو بتایا کہ اب ملکی آئین کو مکمل طور پر جموں کشمیر کے اندر نافذ العمل بنایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جموں کشمیر کے اندر کم و بیش170مرکزی قوانین کو عملایا جارہا ہے۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ اس بل کے ذریعے مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر اور لداخ خطوں کے اندر افسران کی قوت بڑھے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.