پانچ سیکنڈ کی وائرل ویڈیو نے انڈو-پاک سوشل میڈیا یوزرز کا موڈ خوشگوار کردیا

0 220

لندن:پاکستانی ویڈیو تخلیق کار دنانیر مبین نے جب 6 فروری کو اپنے انسٹاگرام پیج پر ویڈیو اپ لوڈ کی تو اسے یقین نہیں تھا کہ وہ دونوں ممالک میں راتوں رات انٹرنیٹ اسٹار بن جائے گی۔

آپ کے ذہن میں سوال ہو گا، ویڈیو میں اتنی خاص بات کیا ہے؟ جو اتنی وائرل ہو گئی یہ جاننے کے لئے آپ اصل ویڈیو یہاں دیکھ سکتے ہیں۔۔

ویڈیو میں  اس کے چہرے پر کوئی ایسی خاص بات نظر نہیں آرہی ہے جو یہ عیاں کرتی ہو کہ کچھ عجیب ہو رہا ہے؟ تاہم  وہ کہہ رہی ہے یہ ہم ہیں، یہ ہماری کار ہے اور یہ ہماری پارٹی ہو رہی ہے اور اس کے پیچھے کچھ نوجوان ایک گروپ میں کھڑے انجوائے کر رہیے ہیں ۔

اور یہی وہ عجیب بات ہے اور انداز بیان تھا، جو ویڈیو کے ذریعے ان خوشگوار چہروں نے دونوں ممالک کے لوگوں کو خوش کیا – جو دونوں ممالک کے مابین کئی دہائیوں کی مہلک عداوت کی وجہ سے عام طور پر زیادہ تر چیزوں پر اختلاف کرتے ہیں۔

 تاہم بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے ویڈیو تخلیق کار دنانیرکا کہنا تھا کہ پوری دنیا اس وقت تقسیم، کوویڈ پرشانی، معاشی بدحالی کا شکار ہے تو اس موقع پر سرحد پار پیار بانٹنے سے بہتر کیا ہوسکتا ہے؟ 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز جیتنے کے بعد پاکستانی قومی ٹیم کی ویڈیو شیئر کی۔

یشراج مکھاٹے بھی پاواری لڑکی ویڈیو کو اپنے گانوں کی دھن میں بدل چکے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.