اسکاٹش لیبر پارٹی کے سربراہ کا انتخاب، گورڈن براؤن نے انس سرور کی حمایت کر دی

0 93

لندن:برطانیہ کے سابق وزیراعظم گورڈن برائون نے سکاٹش لیبرپارٹی کے سربراہ کے طور پر انس سرور کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انس سرور ایک ایسے امیدوار ہیں جن کے پاس پارٹی کو آگے لے جانے کے لئے نئے خیالات اور تجربہ بھی ہے۔اس وقت سکاٹش لیبرپارٹی کے نئے لیڈر کے انتخاب کے لئے انس سرور اور مونیکا لینن میں سخت مقابلہ جاری ہے لیکن انس سرور کا پلہ بھاری دکھائی دے رہا ہے۔ گورڈن برائون کی حمایت سے ان کو مزید تقویت ملے گی۔ گورڈن برائون نے دونوں امیدواروں کو ایک اچھی انتخابی مہم چلانے پر مبارکباد دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.