میئر صادق خان نے لندن میں کورونا کا میجر انسیڈنٹ درجہ ڈاؤن گریڈ کر دیا

0 122

لندن:برطانوی دارالحکومت لندن میں کورونا وائرس کوویڈ19کے معاملات میں نمایاں طور پر خاصی کمی واقع ہوئی ہے، جس کی وجہ سے میئر لندن صادق خان نے دارالحکومت میں کوویڈ19کے میجر انسیڈنٹ درجے کو ڈائون گریڈ کر دیا ہے۔ میئر لندن نے 8جنوری کو کورونا وائرس کوویڈ 19کے پھیلائو کو کنٹرول سے باہر ہونے کا انتباہ جاری کرتے ہوئے کوویڈ میجر انسیڈنٹ سٹیٹس کا اعلان کیا تھا۔ تاہم مسٹر خان نے متنبہ کیا کہ کورونا وائرس کیسز کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ لندن کے عوام کو بدستور ہائی الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔ لندن کے ہسپتالوں میں فی الوقت کوویڈ19کے2371مریض ہیں جن میں سے 577 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ یہ موو اس وقت سامنے آئی جب برطانیہ کے چار چیف میڈ یکل آفیسرز نے فیصلہ کیا کہ برطانیہ کوویڈ الرٹ لیول کو پانچ سے کم کر کے چار کر دیا جائے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ این ایچ ایس اور دیگر ہیلتھ سروسز کو 21 دنوں کے اندر خطرے کی مجموعی سطح میں کمی آئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.