لندن:لیور پول یونیورسٹی کے وبائی ادویات اوربچوں کی صحت سے متعلق امور کے پروفیسر کیلم سیمپل نے کہا ہے کہ کورونا کی وبا سے بچائو کیلئے تمام حفاظتی انتظامات اور ٹیسٹ کے ساتھ اگلے ہفتے کھلنے والے اسکول طلبہ کیلئے محفوظ ہوں گے۔لیکن ایک اسکول کے سربراہ نے سیکنڈری اور اعلیٰ تعلیم کے طلبہ کے اضافی ٹیسٹ سے یہ واضح ہوتاہے کہ اگلا ہفتہ عبوری ہفتہ ثابت ہوگا جبکہ اس کے بعد 15 مارچ کو شروع ہونے والے ہفتہ کو معمول کے مطابق کہاجاسکے گا۔
حکومت کے منصوبے کے مطابق سیکنڈری اسکولوں اور کالجوں کے طلبہ کا ہفتہ میں 2 مرتبہ ٹیسٹ لیاجائے گا لیکن اسکولوں اور کالجوں میں واپسی پر ان کے اسکول یا کالجوں میں ابتدائی طورپر 3 ٹیسٹ کرانا ہوں گے جس کے بعد بعد کے ہفتوں کے دوران انھیں منصوبے کے مطابق ہفتہ میں 2 ٹیسٹ کرانا ہوں گے۔ حکومت نے پرائمری ،سیکنڈری اسکولوں اور کالجوں کے تمام طلبہ اور ان کی پوری فیملیز کے ہفتہ میں 2 مرتبہ ٹیسٹ کرانے کی تصدیق کردی ہے تاہم پرائری اسکولوں کے طلبہ کا باقاعدگی سے ٹیسٹ نہیںلیاجائے گا۔