آکسفورڈ میں لیبر کونسلر کونجی طور پر کوویڈ ویکسین حاصل کرنے پر معطل کر دیا گیا

0 269

لندن: لیبر نے آکسفورڈ میں اپنےکونسلر کو نجی طور پرویکسین حاصل کرنے پر معطل کردیا۔ رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک نجی ڈاکٹر سے کوویڈ ویکسین لینے کا دعویٰ کرنے کے بعد لیبر کونسلر کو پارٹی کی جانب سے معطل کردیا گیا ۔جمیلہ آزاد جوکہ آکسفورڈشائر کاؤنٹی کونسل اور آکسفورڈ سٹی کونسل دونوں کے لئے منتخب ہوئی تھیں ، معطل کئے جانے کے بعد اپنے فیس بک پیج سے یہ پوسٹ ہٹا دی ہے۔حکومت نے کہا کہ ویکسین کے ٹیکوں کو صرف این ایچ ایس کے زیر انتظام رہنے کی اجازت ہے۔ محترمہ آزاد نے کہا کہ وہ کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتیں۔

لیبر پارٹی نے تصدیق کی کہ تحقیقات جاری ہے۔لوکل ڈیموکریسی رپورٹنگ سروس (ایل ڈی آر ایس) کے مطابق اصل فیس بک پوسٹ میں ایسا دکھائی دیتا ہے کہ محترمہ آزاد اور ایک خاتون جس کے بارے میں خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ ان کی بیٹی تھی ، میڈیکل اسکربس اور پی پی ای میں ایک شخص سے انجیکشن لے رہی ہیں۔اس تبصرہ کے ساتھ یہ بھی کہا گیا تھا کہ میری پیاری بیٹی مجھے کوویڈ۔ 19 ویکسین کے لئے ایکپرائیویٹ کیئر ڈاکٹر کے پاس لے گئی تھی۔ کیوں کہ این ایچ ایس انتظار کی فہرست کے تحت طویل انتظار کرنا پڑتا۔ ہم نے اکبر سے ویکسین لے لی ۔

یہ واضح نہیں ہے کہ محترمہ آزاد اور ان کی بیٹی ، جو لندن اور مشرق وسطی میں کام کرتی ہیں ، کو یہ ویکسین کہاں سے ملی ۔ہیلتھ اینڈ سوشل کیئر کے ایک ترجمان نے کہا کہ این ایچ ایس کے باہر ویکسین لگانا غیر قانونی ہوگا اور اگر ایسا ہوتا ہے تو ایم ایچ آر اے (میڈیسن اینڈ ہیلتھ کیئر پروڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی) کارروائی کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.