انگلینڈ میں 48 ہزار سے زائد تجارتی اداروں میں کورونا ٹیسٹ کی تیاریاں

0 223

لندن: انگلینڈ میں48ہزار سے زائد تجارتی اداروں نے کام کی جگہ پر کووڈ ٹیسٹنگ کے لیے دستخط کردیے۔ یہ بات وزیر صحت میٹ ہینکوک نے بتائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تجارتی اداروں کو واپس ان کے پائوں پر کھڑا کرنے اور لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لیے بڑی پیش رفت ہے، تمام درجے کے تجارتی ادارے31مارچ تک ٹیسٹ کے لیے آرڈر کرسکتے ہیں۔ رپیڈ ٹیسٹس30منٹ سے بھی کم وقت میں نتائج دے سکتے ہیں اور یہ30جون تک تجارتی اداروں کے لیے مفت ہوں گے۔ سمیٹو میٹک کیسز کا جلد پتہ چل سکتا ہے اور کام کی جگہوں پر وبا کو روکا جاسکتا ہے۔ وزیر صحت نے بتایا کہ وائرس کو کم کرنے کے لیے ریگولر ٹیسٹنگ ضروری ہے اور وہ تمام تجارتی اداروں کی31مارچ کی ڈیڈ لائن سے قبل اپنے مفاد رجسٹر کرانے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ فلو ٹیسٹس کی وسیع دستیابی حکومت کی ہر قسم کے کام کی جگہوں کو محفوظ طریقے سے کام کرنے کو یقینی بنانے کے لیے پالیسی کا حصہ ہے، چونکہ لاک ڈائون کے اقدامات بدستور نرم ہوتے رہیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.