لندن:لندن میں لڑکی کے اغوا ، قتل اور خواتین پر پولیس کریک ڈاؤن کے خلاف وسطی لندن میں احتجاج کیا گیا۔
احتجاج کے دوران اسکاٹ لینڈ یارڈ کے مرکزی دفتر کے سامنے دھرنا دیا گیا اور نعرے لگائے گئے۔احتجاج کے باعث پارلیمنٹ کے اطراف ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
دوسری جانب سارہ ایوارڈ کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں جبکہ پھول رکھنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
یاد رہے کہ 33 سالہ مارکیٹنگ منیجر سارہ 3 مارچ کو گھر لوٹتے ہوئے لاپتا ہوگئی تھی۔ سارہ کی گمشدگی کے الزام میں گرفتار پولیس افسر سے پوچھ گچھ ہو رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم کی معاونت کے الزام میں ایک عورت کو بھی حراست میں لیا گیا تھا جو اب ضمانت پر ہے۔