تنزانیہ:تنزانیہ کی نائب صدر سامیہ حسن ملک کی پہلی خاتون صدر بن گئیں۔
61 سالہ سامیہ حسن صدر جان موگوفلی کی اچانک موت کے بعد ان کی باقی آئینی مدت تک صدارتی ذمہ داریاں ادا کریں گی جوکہ 2025 میں ختم ہوں گی۔
اس سے قبل سامیہ حسن 2015 میں پہلی نائب صدر منتخب ہوکر بھی تاریخ رقم کرچکی ہیں۔
تنزانیہ کے صدر جان مگوفلی اکسٹھ سال کی عمر میں اچانک انتقال کرگئے تھے۔