لندن: 21 مارچ 2021 جے کے ایل ایف برطانیہ کا آن لائن اجلاس منعقد ہوا۔ یہ اجلاس دو سیشنز پر مشتمل تھا پہلے سیشن میں شرکا اجلاس نے شہید کشمیر اشفاق مجید وانی، شہید شبیر صدیقی، شہید امن نعیم بٹ، شہید ڈاکٹر عبدالاحد گوروکی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔شرکاء اجلاس نے شہدا کشمیر کے مشن کی تکمیل کا اعادہ کیا اور نعیم بٹ شہید کے مجرموں کو فی الفور گرفتار کر کے کمیشن کی سفارشات کے مطابق سزا دی جائے۔ شرکا اجلاس نے نعیم بٹ شہید کے کیس کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک خاندان کو انصاف نہ ملنا باعث تشویش ہے شرکا اجلاس نے نعیم بٹ شہید کے ورثا کو انصاف ملنے تک تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا۔
شرکاء اجلاس نے کشمیریوں کی شمولیت کے بغیر۔ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے کسی بھی فیصلے کو یکسر مسترد کیا اور تقسیم جموں کشمیر کے کسی بھی فارمولے کے خلاف اپنی سیاسی اور سفارتی جدوجہد کا اعادہ کیا۔ اور حکومت پاکستان کو متنبہ کیا کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی کوشش جموں کشمیر کے عوام 5 اگست2019 کے ہندوستانی اقدام جیسا ہی ایک عمل تصور کریں گے۔ جس سے یہ واضح ہو جائے گا کہ ہندوستان اور پاکستان باہم رضامندی سے تقسیمِ کشمیر پرعمل پیرا ہیں۔ کشمیریوں نے جبری تقسیم نہ اس سے قبل تقسیم کی اور نہ آئندہ تسلیم کریں گے۔ اور جدوجہد کے تمام پہلوؤں کا حق محفوظ رکھتے ہیں جس کا اختیار انھیں اقوام متحدہ کا چارٹر دیتا ہے۔ UNCIP کے مطابق ہندوستان اور پاکستان کو اپنے زیر انتظام علاقوں کا انتظامی انصرام سنبھالنے کا کہا گیا تھا نا کہ ان کے مسقبل کا مستقل فیصلہ کرنے کے بارے میں!
اجلاس میں جے کے ایل یف کے چیئرمین یسین ملک اور دیگر قائدین کی رہائی کیلے کمپین چلانے کا اعلان کیا گیا۔اور لبریشن فرنٹ کے راہنما او مقبول بٹ شہید کے برادر اصغررظہور بٹ پر چوتھی بار پی ایس اے لگانے کی مذمت کی گئ۔
شرکاء اجلاس نے صحافی تنویر احمد اور سفیر احمد پر قائم مقدمات ختم کرنے اور رہائی کا مطالبہ کیا
شرکائے اجلاس نے تمام شخصیات و گروپس کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے یوکےمردم شماری میں کشمیری شناخت کے اندراج میں مثبت کردار ادا کیا۔
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی برطانیہ کی تنظیم سازی کیلے یوسف چوھدری کو کنوینر ۔ تنویر ملک کو جنرل سیکرٹری ۔سردار گلفراز سیکرٹری اطلاعات اور صنور حسین سیکرٹری مالیات منتخب کیا گیا۔ جبکہ ممبران کمیٹی امجد نواز لیڈز۔ جمیل اشرف نوٹنگھم۔ راسب کشمیری پیٹر براح ۔حاجی اقبال احمد خان بیڈفورڈ۔اعجاز ملک لیوٹن۔اسد محمود کیانی لنڈن۔لالہ گلنواز سلاؤ۔ ماسٹر ارشد پرویز والسال۔ اعجاز احمد ہائی ویکمب۔ ڈاکٹر اشتیاق خالق سینٹ البنز شامل ہیں
سردار گلفراز کی سربراہی میں چھ رکنی پبلسٹی بورڈ بنایا گیا۔ جسمیں حفیظ خان۔سکندر خان۔یاسر نوید اور ڈاکٹر ساجد اور فیض محمود شامل ہیں ۔
مرکزی عبوری کمیٹی کے ممبران پروفیسر ظفر خان، صابر گل، سردار نسیم اقبال ایڈووکیٹ ملک لطیف، لیاقت لون ۔ملک مشتاق ۔علی اصغر اور طارق شریف اجلاس میں شریک رہے۔
مرکزی عبوری کمیٹی اور پبلسٹی بورڈ کے ممبران زونل کنوینگ کمیٹی کے بھی ممبر ہوں گے۔
درج بالا شرکاء کے علاوہ اجلاس میں تنظیم کے سینئر راہنماؤں، خان فاروق،سردار مشتاق،سعید حسین، سردار افتخار، محمود فیض ۔ محمد علی، افتخار شریف کے علاوہ ثوبان گلفراز آزان گلفراز ،ضوفشاُں گلفراز نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں لبریشن فرنٹ کے بزرگ راہنما حافظ انور سماوی کے بھائی عتیق الرحمن کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔اورمرحوم کی بخشش کی دعا کی گئی۔ جبکہ لبریشن فرنٹ بھارتی مقبوضہ کشمیر کے راہنما صدیق شاہ اور لبریشن فرنٹ برطانیہ کے سابق صدر حاجی روف کی صحتیانی کیلے دعا کی گئی۔