چکوال:عالمی ادب اکادمی وآفاق میڈیا چکوال کے زیرِ اہتمام مورخہ چار اپریل شام 4 بجے معروف شاعرہ رفعت وحید کے پنجابی شعری مجموعہ "اکھراں پیڑاں بوئیاں ” کی تقریب پذیرائی منعقد ہوئی جو کہ مخصوص احباب پر مشتمل تھی
اس تقریب کی صدارت عالمی شہرت یافتہ شاعر یوسف خالد (سرگودھا) نے کی جبکہ مہمانانِ خصوصی میں نامور شاعر زوالفقار احسن سرگودھا نامور شاعر ادیب صحافی خواجہ بابر سلیم، معروف شاعرہ محترمہ ثمینہ گل اور گجر خان سے آئے ہوئے نامور شاعر پیر عتیق احمد چشتی شامل تھے۔
نظامت کے فرائض عرفان خانی نے سر انجام دئے
مقالہ نگاروں میں عرفان خانی چکوال، اشرف آصف چکوال، خواجہ بابر سلیم چکوال، صفی الدین صفی چکوال
پیر عتیق احمد چشتی گجر خان، زوالفقار احسن سرگودھا، ثمینہ گل سرگودھا اور صاحب صدر یوسف خالد سرگودھا شاملِ خاص تھے۔
صاحب شام رفعت وحید کے پنجابی مجموعہ کو تمام مقالہ نگاروں نے ادب میں منفرد اسلوب کا مجموعہ قرار دیا
تقریب کے بعد مشاعرہ بھی منعقد ہوا جس میں تمام شعراء کرام نے اپنا کلام پیش کیا۔
جن شعراء کرام نے اپنے کلام سے نوازا ان میں جناب یوسف خالد، جناب خواجہ بابر سلیم، جناب اشرف آصف، جناب زوالفقار احسن، جناب عرفان خانی، جناب صفی الدین صفی، محترمہ ثمینہ گل، محترمہ رفعت وحید، جناب ملک نصیر احمد، جناب نعیم سرکار اور جناب راشد صدیقال شامل تھے۔
تقریب کے اختتام پر معروف شاعرہ رفعت وحید کے جنم دن کا کیک بھی کاٹا گیا سب احباب نے محترمہ رفعت وحید کو جنم دن کی مبارکباد پیش کی۔ کیک پوٹھوہار آرٹس کونسل گجر خان کی جانب پیش کیا گیا۔ پوٹھوہار آرٹس کونسل کے ڈائیریکٹر چوہدری رفیق صاحب نے ادب اور ادیب کے ساتھ بے لوث محبت کا پرچارعام کیا جس پر تمام شعراء کرام نے ان کا شکریہ ادا کیا تقریب کے اختتام پر چکوال کے معروف ہوٹل خان بابا پر مہمانوں کے طعام کا انتہائی خلوص سے اہتمام کیا گیا۔
Trending
- پاکستان پریس کلب لوٹن برانچ کے زیر اہتمام حکومت پاکستان کیجانب سے پیکا ایکٹ کے نفاذ کیخلاف مشاورتی اجلاس
- راجہ محمد اقبال خان کے انتقال پر ممبر پارلیمنٹ راجہ محمد یاسین، لارڈ قربان حسین سمیت کمیونٹی کا اظہار تعزیت
- لوٹن :پیپلز پارٹی سائوتھ زون کے زیر اہتمام شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 17ویں برسی عقیدیت و احترام کے ساتھ منائی گئی
- جامعہ اسلامیہ غوثیہ ٹرسٹ ویسٹ بورن روڈ لوٹن میں دعائیہ محفل کا اہتمام
- سیکڑوں سابق افغان فوجیوں کو برطانیہ میں رہنے کی اجازت دینے کا فیصلہ
- ایرانی فورسز کی فائرنگ سے 260 افغان تارکین ہلاک
- 26ویں آئینی ترمیم، جے یو آئی، ن لیگ اور پی پی عدالتی اصلاحات پر متفق
- ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے؛ نیتن یاہو اور جوبائیڈن کی ٹیلیفونک گفتگو
- غزہ میں ایک ایک سال کے بچے ہمارے سامنے شہید ہوئے، برطانوی ڈاکٹر
- پاکستان کی علاقائی سالمیت و خودمختاری کی حمایت جاری رکھیں گے، چینی وزیراعظم

Prev Post