لندن : ڈاکٹر محمد بشیر بٹ جو ڈائریکٹر جنرل محکمہ زراعت آزاد کشمیر میں اپنی خدمات نہایت احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں انہیںسیکرٹری زراعت و امور حیوانات تعینات کر دیا گیا ہے ۔حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔
برطانیہ ، یورپ و دیگر ممالک میں مقیم کشمیری کمیونٹی کے رہنماؤں خصوصاً کوٹلی سے تعلق رکھنے والے سیاسی ، سماجی و مذہبی رہنماؤں میں شامل علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی ، مولانا قاری بشیر احمد نقشبندی ، شوکت مقبول بٹ ،زبیر اقبال کیانی ، ڈاکٹر طاہر لون، کونسلر آصف مسعود ، عاصم مرزا ،عباس بٹ ، شیخ محمد اسلم ، محمد اعظم لون ،ڈاکٹر گلز مان بٹ ، ڈاکٹر حبیب بٹ (سعودی عرب)، جاوید بٹ ، شبیر ملک، سابق میئر ریاض بٹ ، سابق میئر چوہدری ایوب ، سابق میئر نسیم ایوب ، سابق میئر طاہر محمود ، عقیل بٹ ، مرزا توقیر جرال ، مسعود رانا ، طارق پیو بٹ ، ظہیر الدین، لائق علی خان ، توقیر لون ، نواز مجید ، سید صفدر بخاری ، اسرار راجہ و دیگر کی جانب سے ڈاکٹر بشیر بٹ کو مبارک باد پیش کی گئی ۔

یاد رہے کہ جلال آباد پارک مظفر آباد میں یکجہتی کشمیر ٹیولپ گارڈن کا سہرہ بھی ڈاکٹر بشیر بٹ صاحب ہی کے سر ہے جس سے اس خطہ میں سیاست کو بھی کافی فروغ ملا ۔ کمیونٹی رہنماؤں نے کہا کہ ڈاکٹر بشیر بٹ نے اپنی انتھک کوششوں سے آزاد کشمیر میں جدید زرعی اصلاحات کے زریعے عوام کو نے نئے طریقہ متعارف کروائے ۔